افواج پاکستان کا دہشتگردوں پرایک اور کاری وار،خیبر پختونخوا کے 5 مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں،بھارتی اسپانسرڈ تیرہ خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق افواج پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 5 مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں ہیں،آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں پانچ خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی پانچ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تین دہشتگرد مارے گئے،بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔




















