آزادکشمیر کے ضلع پونچھ اور باغ کے سنگم پر واقعی سیاحتی علاقہ تولی پیر کے قریب پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افسروں سمیت پانچ شہید ہو گئے ہیں ۔
کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی ضلع حویلی سے راولاکوٹ آ رہی تھی کہ لسڈنہ اور تولی پیر ہے درمیان کراس کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار تین انسپکٹر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔ جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔






















