پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان سلمان آغا 56 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 44 اور محمد حارث نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔
جواب میں 202 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، تنزید حسن 31 ، ذاکر علی 36 اور لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ توحید ہریدوئے نے 17 ، شمیم حسین اور پرویزحسین نے چار چار رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے 2 ، فہیم اشرف ، سلمان آغا اور خوشدل شاہ نے1 -1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے پلیئنگ الیون بنانا مشکل کام تھا۔
پاکستانی پلیئنگ الیون
فخر زمان، صائم ایوب، وکٹ کیپر محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔





















