آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کےعوام کویوم آزادی پرمبارکباد پیش کرتاہوں، یوم آزادی کی تقریب میں دوست ممالک کی شرکت ہمارےلئےباعث فخرہے، سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
آذر بائیجان کی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ، ترک صدر اور صدر آذربائیجان شریک ہوئے ۔ان کے علاوہ تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں آذر بائیجان ، ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان تقریب میں شریک ہیں، ترکیہ،پاکستان اورآذربائیجان کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا، ترکیہ،پاکستان اورآذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہوگا، ترکیہ،پاکستان کےرہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے، یوم آزادی کی تقریب میں دوست ممالک کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضے کی کوشش کی، آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضے کی کوشش اور مقامی افراد کی نسل کشی کی، آرمینیا کے تسلط پسندانہ عزائم کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی، 107سال پہلےآذربائیجان نےآزادی حاصل کی،آزادی کے 7 سال بعد سوویت یونین نے قبضہ کیا۔
آذر بائیجان کے صدر نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب اس خطے میں ہو رہی ہے جن علاقوں کوآزاد کرایا گیا، آرمینیا کے قبضے سےآزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی کا عمل جاری ہے، 2020میں ہم نے آرمینیا کو شکست دی اور اپنے علاقے آزاد کرائے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان
ترک صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ویلکم اور میزبانی پر مشکور ہوں، میں کہوں گا دو ریاست ایک قوم ، آذربائیجان کے عوام کوآزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، ترکیہ،پاکستان اورآذربائیجان تین بہترین دوست ہیں، ترکیہ،پاکستان اورآذربائیجان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کو اپنا ہوم کنٹری سمجھتا ہوں۔ ہم اپنی دوستی مضبوط کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے، کارا باغ کی آزادی سے آذربائیجان مزید مضبوط ہوا، ترکیہ ہراچھےبرےوقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔



















