چینی پروفیسر وکٹر گاؤ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاک بھارت فضائی جنگ میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔
سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا پر جنرل بخشی اور ارناب گوسوامی کے منہ بند کردیے۔ کہا کہ پاک بھارت فضائی جنگ سے پوری دنیا واقف ہے، اس میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حیران نہ ہوں، یہ دہائیو پر محیط اور زمانے کی آزمائی ہوئی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاک چین دوستی اور تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
پروفیسر گاؤ کا مزید کہنا تھا کہ سنکیانگ دو ہزار برس سے چین کا حصہ ہے، جنرل صاحب (بخشی) پہلے تاریخ پڑھ لیں اور تبت کو چین میں شامل ہوئے 800 برس گزر گئے۔






















