عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3309 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو کر 349300 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 299468 روپے مقرر کی گئی ہے۔





















