امریکی انتظامیہ نے سفارت خانوں کو غیر ملکی طلبا کو سٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سے روک دیا۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق امریکی انتظامیہ نے سفارتخانوں کوغیرملکی طلبا کوسٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ ویزے کےدرخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائل کی جانچ کا عمل مزید وسیع کر رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کےمطابق غیرملکی طلباء کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے،تاہم جو ویزا اپوائنٹمنٹ پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔
فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اورداخلی پالیسیوں کوترجیح دینا ہے اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔
ماہرین تعلیم نے اس اقدام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کی عالمی تعلیمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔،پابندی کب تک برقرار رہے اس بارے میں حکومتی رائے سامنے نہیں آئی۔





















