یوم تکبیرپرصدراستحکام پاکستان پارٹی ووفاقی وزیرعبد العلیم خان نے مبارکباددیتے ہوئے کہادفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں،اس سال کا یوم تکبیر" معرکہ حق" کے تناظر میں دوہری خوشیاں لایا۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نےکہاپاکستان کوپہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانےوالےہرفردپرناز ہے، سائنسدان،دفاعی ماہرین، انجینئرز اور سیاسی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے،اس سال کا یوم تکبیر" معرکہ حق" کے تناظر میں دوہری خوشیاں لایا۔
مزید کہا یوم تکبیرمنانےکامقصد بار گاہ خداوندی میں شکران نعمت ادا کرنا ہے،مضبوط دفاعی حصار کے باوجود پاکستان نےہمیشہ امن کو ترجیح دی،ایٹمی صلاحیت کو ہمیشہ طاقت کےتوازن کےطور پرملحوظ خاطر رکھا۔
28 مئی پاکستان کو اسلام کا قلعہ بننے کی یاد دلاتا ہے،یوم تکبیر سارےعالم اسلام کیلئےبرتری و مضبوطی کا باعث ہے،ایٹمی قوت،پاکستان کا خطےمیں ذمہ دارانہ کردارلائق ستائش ہے،دفاع وطن کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات باعث اعزاز ہیں۔






















