سعودی عرب اور عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیاہے عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیاہے اور وقوف عرفہ 5 جون کو ہو گا ، عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی ۔
دوسری جانب عمان اور انڈونیشیاء میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیاہے اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی ۔
پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
ملائیشیاء میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور عیدالاضحیٰ 7 جو ن کو ہو گی ۔
آسٹریلیا کی فتویٰ کونسل کی جانب سے 6 جون کو عیدالاضحیٰ کا اعلان کر دیا گیاہے ،آسٹریلیا میں یکم ذی الحج کل ہو گی ۔
متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے کل یکم ذی الحج ہو گی اور عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی ۔





















