فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اُن کی ایرانی مسلح افواج کے چیف میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی میکانزم بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی رابطے مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آرمی چیف نے اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایرانی قیادت، جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان شامل ہیں، سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔






















