پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار، مقدمہ درج ہوگا، خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوران اجلاس کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی، ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنا ہوں گے، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔





















