ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا۔
دنیا بھر میں مسلمان 10 ذوالحجہ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، اسلامی سال کے ہر ماہ کی 29 تاریخ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں آج بیٹھیں گی، چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید الاضحیٰ 6 جون کو اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 7 جون کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق پاکستان میں 27 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو نے بھی پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کو رد کیا تھا، ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 28 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آئے گا اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی





















