دادو میں محکمہ تعلیم میں 190 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی او سیکنڈری سے رپورٹ طلب کرلی، تمام ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔
دادو میں محکمہ تعلیم کے 190 لوئر اسٹاف ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق گھوسٹ ملازمین میں جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، نائب قاصد، لیبارٹری اسسٹنٹ، سوئیپر، مالی اور چوکیدار شامل ہیں۔
چیف مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے ایکشن لیا، ڈی او سیکنڈری فرح ناز چنہ نے گھوسٹ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
نوٹس کے ذریعے تمام گھوسٹ ملازمین کو 27 مئی کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے، گھوسٹ ملازمین کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















