مون سون بارشوں کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے سی بی سی میں مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ چیف انجینئر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کرلی ہیں۔
مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے سی بی سی میں پری مون سون مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ چیف انجینئر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے پہلے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی بی سی کو 7 سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے، رین ایمرجنسی میں 200 ڈی واٹرنگ پمپس دستیاب ہوں گے، 7 سیکٹرز میں مجموعی طور پر عملے کے 1200 ارکان موجود ہوں گے۔
عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروس بھی موجود ہوگی، کوشش ہوگی رہائشیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





















