طلب میں کمی کے باعث درآمدی ایل این جی کا استعمال حکومت کیلئے چیلنج بن گیا۔
ملک میں طلب میں کمی کے باعث حکومت نے مزید 6 ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل کردیئے۔ عالمی مارکیٹ کو منتقل کیے جانے والے کارگو کی کل تعداد 11 ہوگئی ہے۔
منتقل کیے گئے کارگو جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر2025 کیلئے درآمد کیے جانے تھے، حکومت اس سے قبل قطر سے2025 میں درآمد کیے جانے والے 5 کارگو بھی مؤخر کرچکی ہے۔
کھپت نہ ہونے کے باعث ایل این جی گیس پائپ لائنوں میں ڈالنے سے سسٹم پرپریشر بڑھتا ہے، سسٹم پر پریشر بڑھنے سے گیس پائپ لائنیں پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اسٹوریج نہ ہونے سے درآمدی ایل این جی پائپ لائنز میں منتقل کرنا پڑتی ہے۔





















