الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔






















