عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر اضافے سے 3357 ڈالر پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 3100 روپے بڑھکر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کے بھاؤ 2658 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 42 روپے اضافے سے 3508 روپے ہوگئی۔





















