انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 252 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ہفتہ کے روز اے ٹی سی جج نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
وکلا کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس کے 5 ملزمان فوت ہوچکے ہیں جبکہ 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔






















