بھارت میں برسوں پرانی مٹھائیوں کےنام میں پاک آنے پرہندو انتہا پسند سیخ پا،حلوائی نام تبدیل تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
نریندرمودی نے اپنی سیاست کیلئے بھارتی شہریوں کو نفرت کا بیوپاری بنا دیا،برسوں پرانی مٹھائیوں کےنام میں پاک آنےپرہندو انتہا پسند سیخ پا،حلوائی میٹھائیوں کےنام تبدیل کرنےپرمجبورہوگئے،راجستھان کےشہر جےپور میں میسور پاک اور موتی پاک کے نام سے لڈو مشہور تھے۔
بھارتی انتہا پسندوں کےدباؤ پرمیٹھائیوں کے نام تبدیل کرکےموتی شری اورمیسور شری رکھ دیے گئے،دکاندار کا کہنا ہےکہ گاہگ کو سمجھانا مشکل ہورہا ہےکہ مٹھائی وہی ہے،صرف نام تبدیل کیا ہے۔





















