بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کےباوجود گرمی کی لہر برقرار ہے،بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بھارتی ساحل سےگزرنے کے بعد کمزور ہونےکا امکان ہےاس سسٹم کےزیراثر کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویوکی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،کراچی میں اس دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے،کل درجہ حرارت میں ایک سےدو ڈگری اضافے کا بھی امکان ہے۔






















