اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے بعض حقائق کی روشنی میں علی امین گنڈا پور کے وکلاء سے مزید معاونت طلب کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 14 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آرڈر لکھواتے وقت کچھ نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل عدالت کی معاونت کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی تھی، رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر اعتراضات عائد کیے جنہیں تاحال دور نہیں کیا گیا۔



















