وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلاشبہ نئی عسکری تاریخ رقم کر دی، وہ پاک فوج کی قیادت کا عظیم فریضہ احسن انداز سے نبھا رہے ہیں، بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے ساری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، سید عاصم منیر کے باعث اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، ساری قوم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔






















