کراچی کنگز کے کھلاڑی نے آئی پی ایل فرنچائز سے معاہدہ کرلیا۔ ٹم سائیفرٹ پی ایس ایل فائنل کے بعد بھارت جائیں گے۔
کراچی کنگز کے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائیفرٹ نے انڈین پریمیئر لیگ رائل چیلنجرز بنگلور سے معاہدہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹم سائیفرٹ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل تک کراچی کنگز کو دستیاب ہوں گے۔
کراچی کنگز فائنل میں پہنچی تو ٹم سائیفرٹ فائنل کھیل کر آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت اور اس کے بعد پاکستان کے بھرپور جواب کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کردی گئی تھیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان حالات معمول پر آنے کے بعد پی ایس ایل اور اؔٓئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوئیں۔






















