متحدہ عرب امارات نے بنگال ٹائیگرز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہرا دیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے 9 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ یو اے ای نے مطلوبہ ہدف باآسانی تین وکٹوں پر پانچ گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی بار بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے چند روز قبل ہی بنگلادیش کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا،دوسرا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم جون کو ہونے کا امکان ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی،سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔





















