لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر میں دھماکے کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
لاہور کے علاقے غازی آباد کے ایک گھر میں پراسرار دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گھر کی بالائی منزل زمین بوس ہوگئی، تاحال واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
دھماکے کے بعد بی ڈی ایس اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا تھا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا





















