حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکانداروں پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایف بی آرحکام نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایاکہ نئےبجٹ میں ٹیکس چوری میں ملوث ریٹیلرز پر جرمانہ پانچ لاکھ سےبڑھا کرپچاس لاکھ روپےکیا جائےگا،آئندہ بجٹ میں پوائنٹ آف سیلزمیں ریٹیلرز کی تعداد بڑھا کر 70 لاکھ کا ہدف ہے،ٹیکس چوری میں ملوث ریٹیلرز کی نشاندہی کرنے پردس ہزار تک انعام بھی ملے گا۔
ایف بی آرحکام کےمطابق بجٹ میں ریٹیلرز پرمانیٹرنگ کیمرہ اور نگرانی کیلئےملازمین کی تعیناتی بھی کی جائے گی،آئندہ بجٹ میں پولٹری، چکن چوزہ،تمباکو گرین لیف، بیوریجز کی مانیٹرنگ کی جائے گی،رواں مالی سال شوگرملزکی پیداوار مانیٹر کرنےسے 34.5 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا گیا
قائمہ کمیٹی ارکان نےبلیک منی کو وائٹ کرنے کیلئے ایمنسٹی کی تجویز دیدی،ایف بی آرحکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ایمنسٹی نہیں دی جا سکتی،2018 سے 2020 تک مسلسل ایمنسٹی دی گئی ہے۔





















