فیلڈ مارشل فوج کا ایک اعلیٰ ترین اور اعزازی عہدہ ہوتا ہے جو جنرل کے عہدے سے بھی بلند سمجھا جاتا ہے۔
یہ عہدہ عام طور پر اُن افسران کو دیا جاتا ہے جنہوں نے جنگ یا قومی دفاع کے دوران غیر معمولی قیادت اور خدمات انجام دی ہوں۔
فیلڈ مارشل کا رینک پانچ ستاروں والا ہوتا ہے اور یہ فوج میں سب سے سینیئر اور باوقار عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔
یہ عہدہ اکثر اعزازی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کسی مخصوص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ افسر کی غیر معمولی خدمات اور قیادت کا اعتراف ہوتا ہے۔
آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دی ہے، اس سے پہلے پاکستان میں صرف ایک شخصیت کو یہ اعزاز دیا گیا تھا اور وہ تھے سابق صدر جنرل محمد ایوب خان جنہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنایا گیا تھا۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز مسلح افواج میں مثالی قیادت اور خدمات کی پہچان کے طور پر دیا جاتا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔





















