دہشت گردی کےخدشات کے پیش نظر پولیس نے لاہور میں سرچ آپریشنز مزید تیز کردیے ہیں۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ 2025میں اب تک5ہزار241سرچ آپریشنز کیے،ایک لاکھ 95ہزارسےزائد گھروں،6 لاکھ23 ہزارافرادکوچیک کیاگیا،قانون شکنی پر3340 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،سرچ آپریشنزمیں859اشتہاری مجرمان گرفتارکیے۔
پولیس کےمطابق منشیات کے 628 مقدمات درج کیے گئے،دوران سرچ آپریشنز310ہوٹل،185ہاسٹلزاور10 ہزار دوکانیں چیک کی گئیں،قانون شکن عناصرکی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔






















