نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری داغنے والے فخر زمان نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آج ہم نے جارحانہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
فخر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے چند اوورز کو دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، کبھی کبھار میں قسمت والا ثابت ہوتا ہوں اور میں آج کی اننگز سے بہت محظوظ ہواہوں ،ہم جانتے تھے کہ ہر میچ ہی اہم ہے ، ٹیم میٹنگ میں مینجمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے اور ہم اسی ذہن کے ساتھ کھیل رہے تھے ، ہر کوئی بڑا سکور کرنے کی کوشش میں تھا، یہ میری سب سے بہترین سینچری ہے ، میرے لیے جنوبی افریقہ کیخلاف 193 رنز کی اننگ بھی بہت اہم ہے لیکن یہ آج والی میری فیورٹ ہے ۔ہم اپنے اگلے میچز میں بھی جارحانہ کھیل کو جاری رکھیں گے ۔
پاکستان کے ہیرو فخر زمان نے آج تیز ترین سینچری بنا کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں لیکن بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کے حق میں ہوا اور فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ بابراعظم نے 66 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا تھا ۔