عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی۔ پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی اور بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے کیس پر سماعت کی، کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔



















