ورلڈ کپ 2023ء کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی، کینگروز کی یہ ایونٹ میں پانچویں کامیابی تھی۔
آسٹریلیا کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 48.1 اوورز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی یہ ٹورنامنٹ میں چھٹی شکست تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان 50 اور بین اسٹوکس 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیئراسٹو صفر، جو روٹ 13، جوز بٹلر ایک، معین علی 42، لیام لیونگ اسٹون 2، کرس ووکس 32، ڈیوڈ ویلی 15 اور عادل رشید 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تین، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2، 2 شکار کئے، مارکس اسٹوئنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاسویں اوور کی 3 گیند پر 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبوشین 71، کیمرون گرین 47 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹریسو ہیڈ 11، ڈیوڈ وارنر 15، جوش انگلس 3، مارکس اسٹوئنس 35، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک 10، 10 اور ایڈم زمپا نے 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2 شکار کئے۔
آسٹریلوی ٹیم 6 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے جبکہ انگلش ٹیم اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ جیتی ہے جبکہ اسے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔