حکومت نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے عالمی برداری کو آگاہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد یورپ بھیجا جائے گا۔بلاول بھٹو نے ذمہ داری ملنے پر کہا عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لئے پرعزم ہوں۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت کا معاملہ دنیا کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی درخواست پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔ وفد میں حنا ربانی کھر،جلیل عباس جیلانی،خرم دستگیر بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹونے تصدیق کردی اور لکھا وزیرِاعظم شہباز شریف نےمجھ سےرابطہ کیا اورعالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے وفد کی قیادت کرنے کی درخواست کی تاکہ امن کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا مؤقف پیش کروں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اُنہیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے،اِن مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لئے پرعزم ہوں۔



















