وزیراعظم شہبازشریف اورصدرمسلم لیگ ن نوازشریف کی جاتی امرامیں ملاقات ہوئی جس دوران شہبازشریف نے نواز شریف کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سےآگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کہا جنگ میں ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کا دفاع کیا، صورتحال میں پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اورتوانا کردار ادا کیا۔قومی سلامتی پر سب کا ایک آواز ہوکربولنا خوش آئند اقدام ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا عوامی نمائندوں نے چوبیس کروڑعوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا، اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔نوازشریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔



















