وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،وفود کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پروزیراعظم نےکہا پاکستان نے بھارت کے الزامات اور جارحیت پرتحمل کا مظاہرہ کیا۔ اپنےدفاع میں پاکستان کا ردعمل متناسب اہداف پرمبنی تھا،اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پاکستان کےعزم اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھی پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے جنگ بندی اور مفاہمت پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔






















