راولپنڈی میں گیس سلنڈر دھماکے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے عظیم کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین اور کمسن بچہ شامل ہیں، جنہیں ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں سمعیہ شاہد، صدف اور زوہان شامل ہیں۔





















