کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ انیس ہزار نو سو بانسٹھ پوائنٹس کی تاریخی سطح پربند ہوئی۔
دس ہزارپوائنٹس کی لمبی چھلانگ کےبعد اسٹاک مارکیٹ نےایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا،اسٹاک مارکیٹ میں 1425پوائنٹس کی تیزی پرکاروبار بند ہوا۔مارکیٹ 119962پوائنٹس کی تاریخی سطح پربند ہوئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ مارکیٹ بتدریج مضبوط ہونے کی طرف جاتی نظر آ رہی ہے،سرکلر ڈیٹ کےپیسے ملنے پر آئل اینڈ گیس سیکٹر مارکیٹ کو تیز کرے گا،عالمی معاشی جریدے بیرون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے معاشی کرشمہ کر دکھایا۔
گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا تھا،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 39 پوائنٹس گرکر 118536پوائنٹس پربند ہوا





















