امریکا اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پاگئے،قطر امریکی کمپنی سے200ارب ڈالرز کے 160ہوائی جہاز خریدےگا۔
دوحہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورامیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے،قطر امریکی کمپنی سےدوسو ارب ڈالرزمالیت کے ایک سو ساٹھ ہوائی جہازخریدے گا، امریکا دفاعی شعبےمیں قطر سے تعاون بڑھانے کے ساتھ ڈرون طیارے بھی فراہم کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق قطر اور امریکا کے درمیان مجموعی طور ایک کھرب ڈالر کے معاہدے ہوئے،امیر قطر نے امریکی صدر کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا،شیخ تمیم بن حمد الثانی نےوزاراوربزنس کیمونٹی سے امریکی صدر کی ملاقات کرائی۔






















