لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی بھی منظوری دی ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواست میں عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو تفتیشی رپورٹ 26 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔




















