امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں امریکی وفد اور سعودی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا ہےجہاں ریاض ائیرپورٹ پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
امریکی صدرگلف سمٹ میں بھی شریک ہونگے،سعودی عرب کے بعد صدر ٹرمپ متحد عرب امارات اور قطربھی جائیں گے،ان کےدورے کےدوران غزہ کی صورتحال اورفلسطین سےمتعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی، تیل کی قیمتوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔سعودی ولی عہد امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔





















