وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی پرپارلیمنٹ کے اندراور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ مودی کے دن گنے جاچکے۔ فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے مں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونی چاہیے۔ تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تومعاہدہ کی شقوں کےمطابق دیکھنا چاہیے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متعلق دنیا اب خود فیصلہ کرے، کمیشن بنائیں جو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ ہے الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کےخلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے بڑا نقصان اٹھایا ، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، وزیراعظم نےخود پیشکش کی تھی کہ دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خود کئی سال سے دہشتگردی کروا رہا ہے، بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے ، بھارت کے دہشتگردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکا مں بھی موجود ہیں، یہ دہشگردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہیے۔






















