اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت اختتام کے بعد 118000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1278پوائنٹس بڑھکر118575پوائنٹس پربند ہوا،آج اسٹاک مارکیٹ نےکھلتےہی 120000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبورکیا،آج مارکیٹ میں ساڑھے52ارب روپےمالیت کے68کروڑشیئرزکالین دین ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمثبت تیزی کارجحان دیکھاگیا،جہاں کاروبارکا آغاز 2770 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ جنگ بندی اور اہم معاشی خبروں کےمثبت اثرات ابھی مارکیٹ پر رہیں گے،آئی ایم ایف کی قسط آج پاکستان کو ملے گی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کی تاریخ رقم ہوئی تھی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 17 ہزار 297 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















