ایف بی آر نے رواں مالی سال ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں،نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ متوقع ہے۔
حکام نےبتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ٹیکس پرمخصوص آئینی بینچ قائم ہو چکے ہیں۔ ڈھائی سو ارب روپے کے مقدمات ایف بی آر کےسو فیصد جیتنے کے امکانات ہیں۔ ان مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔تیس جون سے پہلےڈھائی سو ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق عدالتوں میں سپر ٹیکس سے متعلق دو سو ارب کے کیسز زیر التوا ہیں۔مختلف ٹریبونلز میں اس وقت چھ سو ارب روپے کے ٹیکس کے مقدمات ہیں۔حال ہی میں دو مختلف کمپنیوں سےبیس ارب روپے جمع کیے گئے ہیں۔ مزید بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی متوقع ہے۔



















