بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ اور بھمبر میں فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
راولاکوٹ پولیس کے مطابق بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن پاکستانی افواج ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ حالات سے نمٹ رہی ہیں۔






















