کراچی کی بندرگاہ پر عام دنوں سے زیادہ جہازوں کی آمد و رفت اور کارگو ہینڈلنگ جاری ہے
کےپی ٹی ریکارڈ کےمطابق عام دنوں کی ایوریج کارگوہینڈلنگ سےزیادہ کارگوہینڈلنگ ہورہی ہے،10مئی کو کراچی بندرگاہ پر21بحری جہازوں کی آمدورفت ہوئی،8کنٹینرشپ،8بلک کارگوشپ،2جنرل کارگو،3لیکویڈ کارگو شپ کی کراچی بندرگاہ پرآمدورفت ہوئی۔
تاجرذرائع کےمطابق کراچی بندرگاہ پر9مئی کو159000میٹرک ٹن،10مئی کو134000میٹرک ٹن کارگوہینڈلنگ ہوئی،امریکی ٹیرف کی3ماہ کی مہلت سےفائدہ اٹھانےکیلئےکارگوروانگی بڑھ گئی،
ترجمان کےپی ٹی کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پرسرویلنس، مانیٹرنگ،سیکیورٹی اقدامات بڑھادیئےگئے۔






















