بھارت کےبزدلانہ حملوں کے تناظرمیں وزیراعلی پنجاب نے اہم فیصلہ کرتےہوئے2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کردیا۔
محکہ داخلہ پنجاب کی جانب سےپنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرزکوحفاظتی انتظامات کیلئے2 ارب روپےجاری کیے ہیں، راشن، ادویات اورفیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔
محکمہ داخلہ کےمطابق فنڈزعوامی فلاح کیلئےایمرجنسی انتظامات کیلئےدیئےگئے،قانون نافذکرنےوالے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ ہیں،عوام افواہوں پردھیان نہ دیں،صرف مستند اطلاعات پر یقین کریں۔






















