مقبوضہ کشمیر میں سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوجی تنصیبات کے قریب زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کے علاوہ بارہ مولا میں بھی 2 دھماکے سنے گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔
پاکستان نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کی تصدیق خود بھارتی میڈیا نے بھی کی۔
پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے کی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کر دیا جس کے بعد اسے ہیک کر لیا گیا ہے۔






















