نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےخطے کی تازہ ترین صورتحال سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،انہوں نے
بھارتی حملے اور پاکستان کے مؤثر جواب سے آگاہ کیا۔
اس سےقبل سماء سےگفتگو میں اسحاق ڈار نےکہا کہ سیاسی رابطے ہورہے ہیں،امریکا اور سعودیہ کی اپیل ہےاس معاملے کو یہاں روک دیں،ہم نےکہا بھارت رک جائے تو ہم رک جائیں گے،صبرکا پیمانہ لبریز ہوا توجواب دیا،بھارت ری ایکٹ نہیں کرے تو پاکستان رک جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے افواج نے سرفخر سے بلند کر دیا ہے، ہم برابری کی بات کرتے ہیں، لڑائی کسی چیز کا حل نہیں۔






















