آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کےلیےاعزازو افتخار کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی نےپاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں کہابھارتی جارحیت کادن کی روشنی میں جواب دیاجوتاریخ میں یادرکھاجائےگا،پاک سرزمین کے سپاہیو!تم پرسلام ہو،تمہارے جذبے،تمہاری غیرت کوسلام ہو،سلام ان محافظوں کوجنھوں نےصرف گولی سےنہیں بلکہ غیرت وحکمت سےجواب دیا،آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ صرف ایک جوابی کارروائی نہیں ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا یہ ایک تاریخی اعلان ہےکہ ہم کمزور نہیں،امن کےلیےخاموش تھے،دشمن نے حدپار کی توپاکستان نے صبر کوحکمت میں بدلااورکڑی ضرب ماری،ہماراہرایک سپاہی،ہرہتھیار،ہرسانس مادرِوطن کے تحفظ کی قسم کھا کرزندہ ہے،امن کےخواہاں ضرورہیں مگرحملےکاجواب خاموشی نہیں ضرب ہوتاہے، پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی سرحدیں خاردارتاروں سےنہیں شہداکےلہوسےمحفوظ ہیں۔






















