خلیجی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبانی سے انکار نہیں کیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای بورڈ کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی سے نہیں روکا گیا۔
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے باقی میچز ملتوی ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کیا کہ یو اے ای نے پاکستان کو میچز کی میزبانی سے روک دیا ہے تاہم، یو اے ای بورڈ نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کوئی ایسی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ پاک، بھارت کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کو دبئی منتقل کرنے فیصلہ کیا تھا۔






















