پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل شام سے ابتک مزید 48 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک29بھارتی ڈرونز کو مارگرایا گیا جبکہ کل رات سےآج دن تک مزی د48ڈرونز تباہ کردیئے گئے۔ افواج پاکستان نے اب تک بھارت کےکل77ڈرونزکوتباہ کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹرکئے جارہے تھے، جب کوئی ڈرون آتاہے تو مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، شہری علاقوں،کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارنے کا آپریشنل طریقہ کار ہے، ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے وہ چھوٹے ڈرون بھی ٹریک کرلیتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا۔
پولیس کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈرون آبادی کے قریب فصلوں میں گرے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ڈرون نواحی گاؤں 15فور ایل اور 11فور ایل میں گرائے گئے، فورسز نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو تحویل میں لے لیا۔
اس سے قبل پنجاب کے ضلع نارووال میں بھی بھارتی ڈرون کو گرا دیا گیا۔ نارووال کے موضع جسڑ میں بھارت کے ڈرون طیارے کو ٹارگٹ کر کے گرا دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون طیارہ 9 بج کر 45 منٹ پر فضاء میں دیکھا گیا، افواج پاکستان نے راکٹ مار کر ڈرون طیارے کو زمین پر گرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملے کئے تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بھارتی ڈرون تباہ کردیئے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 4 فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔






















